انٹرنیشنل

اسرائیلی کریک ڈائون، مقبوضہ بیت المقدس کے ہزاروں طلباء کی ہڑتال

فلسطین (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی کریک ڈاؤن کی وجہ سے مقبوضہ بیت المقدس میں پرائیویٹ اسکولز نے ہڑتال کردی جس کے باعث تعلیمی سرگرمیاں معطل ہوگئیں اور ہزاروں طلبا متاثر ہو رہے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق فلسطینی حکام نے بتایا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے سے آنے والے اساتذہ کے ورک پرمٹس محدود کرنے کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں درجنوں نجی اسکولوں نے تدریسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔ ہڑتال کی کال مقبوضہ بیت المقدس میں مسیحی تعلیمی اداروں کے جنرل سیکرٹریٹ نے دی۔جس کے بعد تمام نجی اسکول اس میں شامل ہو گئے۔ ہڑتال کے نتیجے میں تقریباً 20 ہزار طلبا متاثر ہوئے ہیں، جن میں 15 مسیحی اسکولوں کے 8 ہزار 500 طلباء بھی شامل ہیں۔ سینٹ جارج اسکول کے ڈائریکٹر رچرڈ زانانیری کے مطابق اسرائیلی فیصلے سے 171 اساتذہ اور عملے کے افراد بھی متاثر ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button