انٹرنیشنل

منیسوٹا میں احتجاج، ٹرمپ کی انسریکشن ایکٹ نافد کرنے کی دھمکی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منیسوٹا میں جاری احتجاج کے پیشِ نظر انسریکشن ایکٹ نافذ کرنے کی دھمکی دی ہے جس کے تحت وہ اس ریاست میں فوج تعینات کر سکتے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ اگر منیسوٹا کے کرپٹ سیاست دان قانون کی پابندی نہیں کریں گے اور ایسے مظاہرین کو نہیں روکتے جو امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئس) کے اہلکاروں پر حملے کر رہے ہیں، تو وہ انسریکشن ایکٹ نافذ کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئس کے اہلکار صرف اپنا کام کر رہے ہیں اور ان پر حملہ ناقابلِ قبول ہے۔ یہ دھمکی اس واقعے کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی جس میں بدھ کی شام منیا ایپولس میں ایک وفاقی اہلکار نے ایک تارک وطن شخص کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا۔ یہ واقعہ ایک ایسے موقع پر ہوا ہے جب ایک آئس اہلکار نے گزشتہ ہفتے ایک امریکی شہری رینی گڈ کو ہلاک کر دیا تھا جس کے بعد ریاست میں احتجاجی مظاہرے شدت اختیار کر گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button