انٹرنیشنل
ایرانی سپریم لیڈر نے ٹرمپ کو قاتل قرار دیدیا؟

ایران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے ملک میں پرتشدد احتجاجی مظاہر وں کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے قاتل بھی قرار دے دیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ مظاہروں کے دوران اموات، نقصانات اورایرانی عوام پربہتان لگانے کیلئے امریکی صدر ذمہ دارہیں اور ذاتی طور پر حالیہ فسادات میں ملوث ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ اسرائیل اور امریکا سے تعلق رکھنے والوں نے مظاہروں میں بڑے پیمانے پرنقصان پہنچایا، مظاہرے میں کئی ہزار افراد کو ہلاک کیا گیا۔ ان کا کہنا تھاکہ ہم ملک کو جنگ میں نہیں گھسیٹیں گے لیکن ہم ملکی، بین الاقوامی مجرموں کو سزا کے بغیر نہیں چھوڑیں گے۔



