انٹرنیشنل

بھارت میں نیپاہ وائرس کا پھیلائو، سرحدوں پر ہائی الرٹ

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں نیپاہ وائرس کا تیزی سے پھیلائو جاری ہے جس کے بعد ایشیائی ممالک نے اپنی تمام سرحدوں پر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے جو حیران کن ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی سینٹر فارڈیزیز کنٹرول کا کہنا تھا کہ نیپاہ وائرس سے اموات کی شرح 40 سے 70 فیصد تک ہے جب کہ تائیوان کے سینٹرز فارڈیزیز کنٹرول نے نیپاہ وائرس کو کیٹیگری 5 کا خطرہ قرار دیا ہے۔ ادھر عالمی ادارہ صحت نے نیپاہ وائرس کو ترجیحی خطرناک وائرس قرار دے کر فوری تحقیق کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب میڈیا کے مطابق برطانیہ، نیپال، تھائی لینڈ، تائیوان، میانمار اور سری لنکا نے بھارتی مسافروں کیلئے ہوائی اڈوں پراسکریننگ کا آغاز کردیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نیپاہ وبا کی موجودگی میں ٹی 20ورلڈ کپ کا آغاز مختلف ممالک کے کھلاڑیوں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button