انٹرنیشنل

ماسکو میں شدید برفباری، 200 سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

روس (مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے دارالحکومت ماسکو میں رواں ماہ ہونے والی برف باری سے گزشتہ 200 سال سے زائد کا ریکارڈ ٹوٹ گیا’ مرکزی علاقوں میں سڑکوں پر برف کے بڑے ڈھیر لگ گئے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق تقریباً ایک کروڑ 30 لاکھ آبادی والے شہر میں شدید برف باری کے باعث مرکزی علاقوں میں سڑکوں پر برف کے بڑے ڈھیر لگ گئے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ماسکو کے اطراف میں چلنے والی مسافر ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ گاڑیاں طویل ٹریفک جام میں پھنس گئیں۔

ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی کے مطابق جنوری ماسکو میں سرد اور غیر معمولی طور پر زیادہ برفباری والا مہینہ رہا۔ یونیورسٹی کے مطابق 29جنوری تک ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی کی موسمیاتی آبزرویٹری میں تقریبا 92 ملی میٹر بارش اور برفباری ریکارڈ کی جا چکی ہے، جو گزشتہ 203 برسوں میں سب سے زیادہ ہے۔ اس سے قبل رواں ماہ روس کے مشرقی علاقے کامچاٹکا میں شدید برفانی طوفان کے باعث ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button