انٹرنیشنل

کولکتہ میں آتشزدگی، درجنوں ہلاک، متعدد زخمی، گمشدہ افراد کی تلاش جاری

کولکتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے شہر کولکتہ میں لگنے والی آتشزدگی کے واقعے میں درجنوں ہلاک ہو گئے ، متعدد زخمی بھی ہوئے جبکہ گمشدہ افراد کی تلاش تاحال ابھی تک جاری ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق مقامی فائر ڈیپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ رات 3 بجے کے قریب ایک گودام میں آگ پھیلنا شروع ہوئی جو کہ بہت جلد پڑوس میں موجود گودام تک پہنچ گئی۔ جب فائر ٹینڈرز وہاں پہنچے تو دونوں گوداموں میں آگ بہت زیادہ پھیل چکی تھی۔ فائر فائٹرز نے 36 گھنٹے سے زائد وقت میں آگ پر قابو پایا جس دوران عمارت منہدم ہوگئی۔ دھویں، شدید حرارت اور ملبے کی وجہ سے ریسکیو کا کام مشکل ہوگیا تھا اور گوداموں کے اندر کام کرنے والے متعدد مزدور ہلاک ہوئے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں گوداموں میں آتشزدگی پر قابو پانے کے اقدامات نہ ہونے کے برابر تھے جبکہ خارجی دروازوں کو بند رکھا گیا تھا تاکہ چور اندر داخل نہ ہو سکیں، جس کی وجہ سے متعدد افراد ہلاک ہوئے۔ ایک گودام کے مالک کو غفلت کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دوسرے گودام کی انتظامیہ نے ہلاک ہونے والے 3 افراد کے ورثا کو 10، 10 لاکھ بھارتی روپے معاوضہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button