انٹرنیشنل

ایرانی آرمی چیف کی اسرائیل اور امریکا کو کھلی دھمکی

ایران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے آرمی چیف امیر حاتمی نے اسرائیل اور امریکا کو کھلی دھمکی دے دی ہے جس کے بعد یورپی ممالک میں تھرتھرلی مچ گئی ہے اور ٹرمپ غصے میں آگئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امیر حاتمی نے امریکا اور اسرائیل کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ دشمن نے کوئی غلطی کی تو صرف اس کی نہیں پورے خطے کی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی۔ امیر حاتمی کا کہنا تھا ایران کی مسلح افواج ہائی الرٹ ہیں، دشمن نے کوئی غلطی کی توصہیونی ریاست کی سلامتی بھی خطرے میں پڑ جائے گی۔ ایرانی آرمی چیف نے مزید کہا کہ ایران کی جوہری تنصیبات اور ٹیکنالوجی کو ختم نہیں کیا جا سکتا، چاہے قوم کے سائنسدان اور فرزند شہید ہی کیوں نہ ہو جائیں، ایرانی جوہری صلاحیت برقرار رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button