انٹرنیشنل
ایرانی شہر بندر عباس میں دھماکہ، کئی گاڑیاں تباہ، دکانیں بھی متاثر

ایران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے شہر بندر عباس میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کئی گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں جبکہ متعدد دکانیں بھی متاثر ہوئی ہیں تاحال دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایران کے خلیجی ساحلی شہر بندر عباس میں ہفتے کو ایک عمارت میں دھماکا ہوا، دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ میڈیا کے مطابق دھماکا شہر کے معلم بلیوارڈ کے علاقے میں واقع 8 منزلہ عمارت میں ہوا، جس کے نتیجے میں عمارت کی 2منزلیں تباہ ہو گئیں، جبکہ کئی گاڑیاں اور قریبی دکانیں بھی متاثر ہوئیں۔ طلاع کے مطابق ریسکیو اور فائر فائٹنگ کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔



