انٹرنیشنل
چین میں قانون سازی کی نئی داستان، سابق وزیر کو رشوت کے جرم میں عمر قید کی سزا

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں قانون سازی کی نئی داستان سامنے آئی ہے جس میں سابق چینی وزیر انصاف تانگ ی جون کو رشوت لینے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق عدالت نے تانگ یی جون کو بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر سزا سنائی ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اس بدعنوانی کے نتیجے میں ریاست اور عوامی مفادات کو غیر معمولی نقصان پہنچا۔ میڈیا کے مطابق جرم ثابت ہونے پر تانگ یی جون کو تاحیات سیاسی حقوق سے محروم کر دیا گیا ہے اور ان کی تمام جائیداد بھی ضبط کرلی گئی ہیں۔



