انٹرنیشنل

بھارت میں کسانوں کا ایک بار پھر ملک گیر احتجاج کا اعلان

نیو دہلی (مانٹیرنگ ڈیسک) بھارت میں کسانوں نے ایک بار پھر ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے ، یہ اعلان کیوں کیا گیا؟ مودی سرکار اب کیا کرے گی؟ اس حوالے سے تفصیل سامنے آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارتی کسان یونین نے کل 12 فروری کو ملک بھر میں ہڑتال کی کال دے دی ہے۔ کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ زراعت کے شعبے میں بھارت نے امریکا کو حد سے زیادہ رعایتیں دی ہیں جو کسانوں کے مفادات کے خلاف ہیں۔ آج بھارتی پنجاب میں کسانوں نے بھارت امریکا تجارتی معاہدے کے خلاف احتجاج بھی کیا اور دونوں ممالک کے رہنماؤں کے پتلے نذر آتش کیے۔ کسان تنظیموں نے معاہدے کو مودی حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا ہیکہ یہ امریکا کے سامنے جھکنے کے مترادف ہے، اس سے بھارتی زرعی شعبے پر مزید دبا بڑھیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button