انٹرنیشنل

بنگلا دیش انتخابات، جعلی ووٹ ڈالنے کی کوشش، 2افراد کو قید کی سزا

ڈھاکا (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلا دیش میں ہونے والے عام انتخابات میں جعلی ووٹ ڈالنے کی کوشش پر 2افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کے بعد ان کو سزا بھی سنا دی گئی ہے ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بنگلادیش کے 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات میں پولنگ کو عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔جعلی ووٹ ڈالنے کی کوشش پر 2 افراد کو 2 ، 2 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ بنگلادیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ سراج گنج4 اور جھالاکاٹھی 2 میں جعلی ووٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی۔ سراج گنج میں 22 سال کے روبیل حسین نے ووٹ ڈالنے کے بعد بیرون ملک مقیم ووٹر کا ووٹ ڈالنے کی کوشش کی۔ انتخابی حکام نے روبیل حسین کو حراست میں لے کر سمری کورٹ میں پیش کیا تھا۔ اس کے علاوہ جھالاکاٹھی میں خاتون کو جعلی ووٹ ڈالنے کی کوشش پر 2 سال قید کی سزا ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button