انٹرنیشنل

فلسطین ایکشن گروپ نے برطانوی حکومت کو مات دیدی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی حکومت کی جانب سے فلسطین ایکشن گروپ پر پابندی لگا دی گئی تھی جس کے بعد فلسطین ایکشن گروپ پر لگائی جانے والی پابندی کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق آکسفورڈ میں رائل ائیر فورس طیاروں کو نقصان پہنچانے کے بعد فلسطین ایکشن کو دہشت گرد قرار دیا گیا تھا۔گروپ پر پابندی 5 جولائی2025 کو اس وقت کی ہوم سیکرٹری یوویٹ کوپر نے لگائی تھی۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ فلسطین ایکشن کی ہدی اموری نے حکومتی فیصلے کے خلاف قانونی کارروائی کی۔جس کے بعد برطانوی گروپ فلسطین ایکشن نے دہشت گرد قرار دیے جانے کے خلاف ہائیکورٹ میں کیس جیت لیا۔

میڈیا کے مطابق جمعے کے روز فلسطین ایکشن گروپ پر برطانوی حکومت کی پابندی غیر قانونی قراردے دی گئی۔ برطانوی ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ برطانوی حکومت کی جانب سے احتجاجی تحریک فلسطین ایکشن گروپ کو دہشت گرد تنظیم کے طور پر کالعدم قرار دینے کا فیصلہ غیر قانونی تھا۔ 3 سینئر ججز نے فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ فلسطین ایکشن کی سرگرمیاں ایسی نہیں کہ اسے دہشت گرد قرار دیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button