رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روز ہوگا

سعودی عرب (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں ماہ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے اور کل 18فروری بروز بدھ کو پہلا روز ہوگا، سعودی عرب میں7 دیگرمقامات پربھی چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوئے ۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے حوطہ سدیر کے مقام پربڑا اجلاس ہوا ، سعودی عرب میں7 دیگرمقامات پربھی چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوئے جن میں محکمہ موسمیات اور فلکیات کے ماہرین نے شرکت کی۔ میڈیا کے مطابق مملکت میں رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے پہلی بار جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔
میڈیا کے مطابق مملکت میں رمضان کا چاند نظر آگیا ہے اور بدھ 18 فروری 2026ء یکم رمضان 1447ہجری ہوگا۔ سعودی سپریم کورٹ نے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا ہے۔ میڈیا کے مطابق قطر میں بھی یکم رمضان بدھ 18 فروری کو ہونیکا سرکاری اعلان کردیا گیا ہے۔ سرکاری اعلان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں بھی یکم رمضان المبارک بدھ 18 فروری کو ہوگا۔ ادھر ملائیشیا اور ترکیے میں چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد وہاں 19 فروری کو یکم رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سنگاپور، برونائی، آسٹریلیا اور عمان میں بھی رمضان کا آغاز 19 فروری سے ہوگا۔



