بچوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز ڈارک ویب پر فروخت کرنے کے الزام’ میاں بیوی کو سزائے موت کی سزا

اترپردیش (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش میں بچوں کیساتھ جنسی استحصال کرکے ان کی تصاویر اور ویڈیوز ڈارک ویب پر47 ممالک میں فروخت کرنیوالے جوڑے کو سزائے موت سنادی گئی۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق مجرم میاں بیوی پر 10 سال کے عرصے میں 33 کم عمر لڑکوں کے ساتھ جنسی استحصال کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی۔ متاثرین میں 3 سال تک کے بچے بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مجرمان بچوں کو آن لائن ویڈیو گیمز، پیسے اور تحفوں کا لالچ دیکر قابو میں کرتے تھے۔میڈیا کے مطابق بچوں سے جنسی استحصال کی ویڈیوز اور تصاویر ڈارک ویب پر47 ممالک میں فروخت کی گئیں۔ عدالتی فیصلے کے مطابق مجرمان نے متاثرہ بچوں پر شدید جسمانی اور نفسیاتی تشدد کیا جس کے باعث بعض بچوں کو اسپتال میں داخل کرانا پڑا جب کہ چند بچوں میں مستقل جسمانی پیچیدگیاں بھی پیدا ہوئیں۔پولیس تحقیقات کے مطابق یہ گھنانی کارروائیاں 2010 سے 2020 کے دوران کی گئیں۔



