انٹرنیشنل

پے در پے حادثات، تیجس طیاروں کی پروازوں پر پابندی عائد

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فضائیہ نے مقامی ساختہ تیجس لڑاکا طیاروں کے پے در پے حادثات سے تنگ آ کر تمام تیجس طیاروں کی پروازوں پر پابندی عائد کر کے ان کو گرائونڈ کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ نے 7 فروری کو پیش آنے والے حادثے کے بعد اپنے زیرِ استعمال35 تیجس لڑاکا طیاروں کے پورے بیڑے کو عارضی طور پر گراؤنڈ کر دیا ہے اور ان کی تکنیکی جانچ جاری ہے۔ حادثے کی حتمی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی جس کے باعث فضائیہ نے تمام طیاروں کی مکمل جانچ کا حکم دیا ہے۔ ان معائنوں میں لینڈنگ گیئر کی دھاتوں کا تجزیہ، الیکٹرو میگنیٹک بریکنگ سسٹم اور آن بورڈ سافٹ ویئر کی جانچ شامل ہے۔ 7 فروری کو ہونے والے حاد ثے میں سنگل سیٹ طیارے کے پائلٹ کو چوٹیں آئی تھیں تاہم وہ محفوظ رہا تھا، اطلاعات کے مطابق حادثے کا شکار طیارے کے ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اسے ناقابلِ استعمال قرار دیا جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button