علی ریجانی کا خطے کے ممالک کے لیے اہم پیغام، دشمنوں کے رونگٹے کھڑے ہو گئے

تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے خطےکے ممالک کے لیے عربی زبان میں پیغام جاری کیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ خطے کے ممالک سے ہم یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ہمارا آپ پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ اگر آپ کے ملک میں قائم فوجی اڈوں کو ہمارے خلاف استعمال کیا جائےگا اور امریکا ان اڈوں سے خطے میں کارروائیاں کرے گا تو ہم ان اڈوں کو نشانہ بنائیں گے۔
علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ وہ اڈے آپ کی سرزمین نہیں بلکہ عملاً امریکی سرزمین شمار ہوں گے۔
ان سے قبل متحدہ عرب امارات کے صدر کے مشیر انور قرقاش کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک پر حملے مس کیلکولیشن ہیں، ایران کو تنہا کر دیں گے۔
مشیر اماراتی صدر کا کہنا تھا کہ ایران اپنے حواسوں میں واپس آجائے، آپ کی جنگ آپ کے پڑوسیوں سے نہیں ہے۔
انہوں نے خلیجی ممالک پر حملے کو مس کیلکولیشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو تنہا کر دیں گے۔



