انٹرنیشنل
خلیجی ممالک کے شہری علاقوں کے قریب حملوں کا ذمہ دار کون؟ ایرانی وزیر خارجہ نے بتادیا

ایران (مانیٹرنگ ڈیسک) خلیجی ممالک کے شہری علاقوں کے قریب حملوں کا ذمہ دار کون ہے؟ اس حوالے سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بیان داغ کر ایک نئی ہلچل مچا کر رکھ دی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا امریکی افواج نے فوجی اڈوں سے نکل کر شہری علاقوں اور ہوٹلوں میں منتقل ہونا شروع کر دیا ہے، امریکی افواج کی منتقلی کے باعث ایسے مقامات بھی نشانے پر آئے جو آبادی کے قریب ہیں۔ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ جہاں جہاں امریکی افواج یا ان کی تنصیبات موجود تھیں انہیں نشانہ بنایا گیا، ممکن ہے نشانہ بنائے گئے کچھ مقامات شہری علاقوں کے قریب ہوں، ان حملوں سے خطے کے ممالک اور ان کے عوام کو نقصان اورپریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔



