انٹرنیشنل

ایران کا اسرائیلی اور امریکا کو کرارا جواب، بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کی 94ویں لہر داغ دی

ایران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے اسرائیل اور امریکا کو کرارا جواب دیتے ہوئے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کی 94ویں لہر داغ دی ہے اس لہر میں کس کس کو نشانہ بنایاگیا؟

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب گارڈز نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کی 94 ویں لہرداغ دی۔میڈیا نے بتایا ہے کہ اسرائیل کے جنوبی، وسطی اور شمالی علاقوں اور تل ابیب پرمیزائل داغے گئے، ایرانی فورسز نے اسرائیل میں اہم صنعتی اورفوجی مراکزکونشانہ بنایا جبکہ ایران میں بوشہرجوہری پاورپلانٹ پیری میٹرکے قریب پروجیکٹائل حملے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔میڈیا کے مطابق حملے میں بوشہرپاورپلانٹ کیمرکزی حصوں کو نقصان نہیں پہنچا، پاور پلانٹ کی پروڈکشن متاثر نہیں ہوئی۔

دوسری طرف جنوب مغربی صوبے خوزستان میں ماہشہراسپیشل پیٹروکیمیکل زون میں متعدددھماکے سنے گئے، ماہشہراسپیشل پیٹروکیمیکل زون پرامریکی اسرائیلی حملے میں جانی نقصان کا خدشہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی و اسرائیلی حملے میں بندر امام پیٹروکیمیکل کمپلیکس کو نشانہ بنایاگیا، حملے میں بندرامام پیٹروکیمیکل کامپلیکس کے کچھ سیکشنزکونقصان پہنچا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button