انٹرنیشنل

سکیورٹی افسرکی غفلت و لاپرواہی، میئر لندن صادق خان کی جان دائو پر لگ گئی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) میئر لندن صادق خان کی حفاظت پر مامور سکیورٹی پولیس کی غفلت و لاپرواہی کے باعث ان کی جان دائو پر لگ گئی ، ایسا کیا ہوا تھا؟ تمام تر تفصیل سامنے آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق میئرلندن صادق خان کی حفاظت پر مامور پولیس افسران اسلحے کا بیگ سڑک پر بھول گئے جس کے بعد میٹ پولیس نے محکمہ جاتی کارروائی کرتے ہوئے 5 افسران کو فرنٹ لائن ڈیوٹی سے ہٹا دیا۔ میڈیا کے مطابق بیگ جنوبی لندن میں میئرکی رہائش گاہ کے باہر ایک شخص کو ملا، مشکوک بیگ کی اطلاع پرپولیس پہنچی اوربیگ کو قبضے میں لے لیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میٹ پولیس کے ڈائریکٹریٹ آف پروفیشنل اسٹینڈرڈ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button