انٹرنیشنل
آبنائے ہرمز میں خلل کی اصل وجہ کیا ہے؟ چین نے اصل کہانی سے پردہ اٹھا دیا

چین (مانیٹرنگ ڈیسک) آبنائے ہرمز میں خلل کی اصل وجہ کیا ہے ؟ اس حوالے سے چین نے اصل کہانی سے پردہ اٹھا دیا ہے جس کے بعد یورپی ممالک سمیت پوری دنیا میں نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ہرمز میں خلل کی بنیادی وجہ ایران پرامریکی و اسرائیلی غیر قانونی حملے ہیں، جنگ کے خاتمے سے عالمی شپنگ لین کھلی اور محفوظ ہوسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی معیشت کو مزید متاثر ہونے سے بچانے کیلئے عالمی برادری کو مل کر کام کرنا ہوگا۔



