انٹرنیشنل
امریکی طیارے کے پائلٹ کو تلاش کرنیوالے کو کتنا انعام ملے گا؟

ایران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے گرنے والے امریکی طیارے کے پائلٹ کی تلاش پر کتنا انعام رکھا؟ اس حوالے سے اعدادو شمار سامنے آنے کے بعد تمام شہریوں نے امریکی پائلٹ کی تلاش شروع کر دی۔
انٹرنیشنل میڈیا نے ایرانی سرکاری میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے گرنے والے امریکی طیارے کے پائلٹ کی تلاش پر 66 ہزار 100 ڈالرانعام کا اعلان کیا ہے۔ امریکی پائلٹ کو زندہ پکڑنے والے شہری کو یہ انعام دیاجائے گا۔
دوسری جانب امریکی حکام نے بتایا کہ طیارے کے پائلٹ کوبچا لیا گیا ہے تاہم عملے کا ایک رکن لاپتا ہے، لاپتا اہلکار طیارے میں موجود ویپن سسٹمز آفیسر تھا۔ میڈیا کے مطابق امریکی ایف 15 طیارہ جنوبی ایران میں مار گرایا گیا۔



