نیتن یاہو نے کس کس امریکی صدر سے ایران پر حملے کی درخواست کی؟

کراچی (کھوج نیوز) اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے کس کس امریکی صدر سے ایران پر حملے کی درخواست کی؟ اور انہوں نے آگے سے کیا جواب دیا؟ تمام تر تفصیلات سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وائٹ ہاؤس چیف راہم ایمینوئل نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بل کلنٹن، باراک اوباما، جارج بش اور جو بائیڈن سمیت ہر صدر سے ایران کے خلاف بڑی فوجی کارروائی کی درخواست کی تھی۔ سابق وائٹ ہاؤس چیف آف اسٹاف راہم ایمینوئل کے مطابق ہر امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کی درخواست پر ایران کے خلاف جنگ کے خطرات کا جائزہ لیا اور فیصلہ کیا کہ یہ امریکی قومی مفاد میں نہیں اور تمام صدور نے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد انکار کردیا لہذا اسرائیل کو ذمہ دار ٹھہرانا امریکی صدر کی آئینی ذمہ داری سے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکاکا نظام یہ ہے کہ صدر منتخب ہوتا ہے، بائبل پر ہاتھ رکھ کر حلف اٹھاتا ہے اور کمانڈر ان چیف بنتا ہے، فوجیوں کی جانوں کا فیصلہ وہی کرتا ہے، اب 2 بچوں کے باپ، جن کے7 ماہ کے جڑواں بچے ہیں، کبھی اپنے والد کو نہیں دیکھیں گے ، ان کے گھر میں ایک کرسی ہمیشہ خالی رہے گی۔



