انٹرنیشنل

ایران، امریکا جنگ بندی کا اعلان، ترک صدر کا ردعمل بھی آگیا

ترکیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران ، امریکا اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی حالیہ جنگ بندی کے اعلان کے پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان نے امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ اعلان کردہ جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یہ معاہدہ کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی یا تخریبی کارروائی سے محفوظ رہتے ہوئے مکمل طور پر نافذ العمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 28 فروری سے جاری وہ تنازع جس نے پورے خطے کو عملی طور پر جنگ کے دہانے پر لاکھڑا کیا، اس کے بعد گزشتہ شب ہونے والا جنگ بندی کا اعلان ایک مثبت اور حوصلہ افزا پیش رفت ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں ان تمام ممالک اور شخصیات کی کاوشوں کو سراہا جنہوں نے جنگ بندی کے حصول میں کردار ادا کیا خصوصا پاکستان کو دوست اور برادر ملک قرار دیتے ہوئے اس کی سفارتی کوششوں کو دل سے خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے اس پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب اصل امتحان اس بات کا ہے کہ اس جنگ بندی کو عملی میدان میں کس حد تک مؤثر انداز میں برقرار رکھا جاتا ہے۔ صدر اردوان نے زور دیا کہ کسی بھی ممکنہ اشتعال، سازش یا تخریب کاری کو موقع دیے بغیر اس معاہدے پر مکمل عملدرآمد ناگزیر ہے کیونکہ ایسے نازک موقع پر معمولی سی لغزش بھی دوبارہ کشیدگی کو جنم دے سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button