انٹرنیشنل
جنگ بندی کا اعلان، ایرانی صدر کا پہلا بیان، عوام پرجوش

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اعلان کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا ہے جس پر ایرانی عوام پر جوش اور انتہائی خوش نظر آرہی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی ہمارے عظیم شہید رہنما خامنہ ای کے خون کا ثمر ہے اور جنگ بندی ایران کے مطلوبہ عمومی اصولوں کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی ایرانی عوام کی بھرپور موجودگی کا نتیجہ ہے، آج سے ہم سفارتکاری اور دفاع کے میدان میں مزید متحد رہیں گے۔



