انٹرنیشنل

جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر حملے، سینکڑوں افراد جاں بحق

ایران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کے اعلان کے بعد بھی اسرائیلی کے لبنان پر حملے جاری ہیں جس کی زد میں آکر سینکڑوں افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بیروت میں مسلسل دھماکوں سے شہر گونج اٹھا اور دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق جنگ کے دوران اب تک کی سب سے بڑی اور مربوط کارروائی میں بیروت، وادی بقاع اور جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے 100 سے زائد کمانڈ سینٹرز اور فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ لبنان کی وزارت صحت کے مطابق بدھ کے روز حملوں میں درجنوں افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔ حملوں کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ عوام سے خون کے عطیات دینے کی بیھ اپیل کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button