انٹرنیشنل

6ہفتے کتوں کے ساتھ گزارے: اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا انکشاف

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے ساتھ جنگ کے دوران 6ہفتے کمانڈ سینٹر میں 2کتوں کے ساتھ رہا ہوں، اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر مائیک ہکا بی کا حیران کن انکشاف سامنے آگیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی سفیر مائیک ہکابی نے امریکا اسرائیل اور ایران جنگ کے دوران اپنی زندگی کی جھلک پیش کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ کئی ہفتے کمانڈ سینٹر میں گزارے۔ سوشل میڈیا پر اپنے کتوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے امریکی سفیر نے لکھا کہ 6 ہفتوں تک ایک کمرے میں2 کتوں کے ساتھ کمانڈ سینٹر میں رہنے،کیمپ بیڈز (چار پائیوں) پر سونے، مائیکروویو اور ہاٹ پلیٹ پر کھانا بنانے، محدود نقل و حرکت کے بعد، جنگ بندی کے دوران ہم دوبارہ رہائش گاہ پر واپس آگئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button