انٹرنیشنل

اسرائیل لبنان جنگ بندی کیلئے کیسے راضی ہوا؟ اہم خبر سامنے آگئی

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل لبنان کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے لئے کیسے رضا مند ہوا؟ اس حوالے سے امریکی اشاعتی و نشریاتی ادارے بلوم برگ کی رپورٹ نے چونکا دیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے درمیان جمعرات کو ہونے والی گفتگو کو امریکی اور اسرائیلی ذرائع نے سخت فون کال قرار دیا۔ اس کال کے فورا بعد اسرائیل نے اعلان کیا کہ وہ لبنان کے ساتھ براہ راست جنگ بندی مذاکرات شروع کرے گا، نیتن یاہو کو یہ بات سمجھ آگئی کہ اگر وہ لبنان کے ساتھ براہ راست بات چیت نہ کرتے تو ٹرمپ خود ہی جنگ بندی کا اعلان کر سکتے تھے۔

یہ بات ایسے وقت میں سامنے آئی جب ایک روز قبل امریکی صدر نے ایران کے ساتھ2 ہفتے کی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا اور امریکی مقف یہ تھا کہ اسرائیلی حملوں نے اس جنگ بندی کو کمزور کیا۔ ٹرمپ نے نیتن یاہو سے کہا کہ وہ لبنان میں حزب اللہ کے خلاف حملوں میں کمی کریں کیونکہ بدھ کے روز اسرائیلی حملوں میں 303 افراد مارے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button