نگرنگرسے
اوتھل کےقریب قومی شاہراہ پرمسافربس میں اچانک آگ بھڑکنے سےدومسافر جاں بحق
کراچی سے 28 مسافروں کو کوئٹہ لے جانے والی مسافر بس میں لسبیلہ کے قریب قومی شاہراہ پر آتشزدگی ہوئی جس نے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لےلیا
لسبیلہ(کھوج نیوز) بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں اوتھل کےقریب قومی شاہراہ پر مسافربس میں اچانک آگ بھڑکنے سے دو مسافر جاں بحق ہوگئے جبکہ اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے 28 مسافروں کو کوئٹہ لے جانے والی مسافر بس میں لسبیلہ کے قریب قومی شاہراہ پر آتشزدگی ہوئی جس نے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لےلیا۔
ڈپٹی کمشنرکوئٹہ نےبتایا کہ ابتدائی طورپردو مسافر جاں بحق جبکہ 7 زخمیوں کوگاڑی سے ریسکیوکیا گیا ہے۔ امدادی کارکنوں نے صورت حال کےپیش نظراموات میں اضافےکا خدشہ بھی ظاہرکیا ہے۔ اموات میں خدشے کے پیش نظراسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ آتشزدگی کےسبب کوئٹہ کراچی شاہراہ کوبند کردیا گیا ہے جبکہ فائربریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانےمیں مصروف ہیں۔