نگرنگرسے

اڈیالہ جیل افسران کی نا اہلی، قیدیوں کا جھگڑا، ایک قتل دوسرا شدید زخمی

جھگڑے میں قتل ہونے والے شخص کی شناخت اعجاز ربانی کے نام سے ہوئی ہے، جھگڑے کے دوران ایک قیدی اماد علی شدید زخمی بھی ہوا

راولپنڈی (کھوج نیوز) راولپنڈی اڈیالہ جیل کے افسران کی نا اہلی کھل کر سامنے آگئی ہے کیونکہ جیل میں قیدیوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس میں ایک قیدی قتل جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں ہونے والے قیدیوں کے اس جھگڑے میںقتل ہونے والے شخص کی شناخت اعجاز ربانی کے نام سے ہوئی ہے، جھگڑے کے دوران ایک قیدی اماد علی شدید زخمی بھی ہوا جس کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں مقتول اور زخمی قیدیوں کے جھگڑے کے حوالے سے مزید تفصیلات جمع کی جارہی ہیں، مقتول کی لاش اور زخمی کو پمز سے ڈی ایچ کیو منتقلی کے انتظامات کردیئے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button