نگرنگرسے

ایف آئی اے کی کارروائی، خود کو سپریم کورٹ کا اٹارنی جنرل ظاہر کرنیوالا گرفتار

ملزم واٹس ایپ کے ذریعے مختلف سرکاری افسران کو کال کرتا اور دھمکاتا تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف جعل سازی کے تحت ملک بھر میں مقدمات درج تھے

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے خود کو سپریم کورٹ کا اٹارنی جنرل ظاہر کرنے والے ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم فیض علی سید خودکو سپریم کورٹ کا اٹارنی جنرل ظاہر کرتا تھا۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم واٹس ایپ کے ذریعے مختلف سرکاری افسران کو کال کرتا اور دھمکاتا تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف جعل سازی کے تحت ملک بھر میں مقدمات درج تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button