نگرنگرسے

اینٹی نارکوٹکس فورس کا ملک گیرکریک ڈاؤن،کراچی سےمنشیات کی بھاری مقدار پکڑی گئی

اے این ایف کےمطابق 4 کارروائیوں میں 64 کلو سےزائد منشیات برآمد ہوئی ہےاور 2 ملزمان کوگرفتارکیا گیا

کراچی(کھوج نیوز)اینٹی نارکوٹکس فورس کا ملک گیرکریک ڈاؤن،کراچی سےمنشیات کی بھاری مقدار پکڑی گئی۔رپورٹ کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نےملک بھرمیں منشیات اسمگلنگ کےخلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔ اے این ایف کےمطابق 4 کارروائیوں میں 64 کلو سےزائد منشیات برآمد ہوئی ہےاور 2 ملزمان کوگرفتارکیا گیا ہے۔ اس کےعلاوہ فیصل آباد ائیرپورٹ پرمسافرسے 918 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔

اے این ایف نےبتایا کہ راولپنڈی میں کوریئرآفس میں برطانیہ سےبھیجےگئےپارسل سے 44 گرام ویڈبرآمد کی گئی۔ اے این ایف کے مطابق پسنی گوادر سے 60 کلو چرس برآمد ہوئی اوراحمد آباد اٹک میں ملزم سے 3.6 کلو چرس پکڑی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button