نگرنگرسے

بپر جوائے کے اثرات، مٹھی میں سب سے زیادہ 168 ملی میٹر بارش ریکارڈ

بپر جوائے طوفان سے مزید کمزور ہوگیا، طوفان گزشتہ 6 گھنٹوں سے شمال مشرق کی جانب بڑھا ہے: محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

تھرپارکر(مانیٹرنگ ڈیسک) سمندری طوفان بپر جوائے کے اثرات کے باعث تھرپارکرکی ساحلی پٹی بارش کا سلسلہ جاری ‘ مٹھی میں سب سے زیادہ 168 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مٹھی اوراسلام کوٹ میں گزشتہ 2گھنٹوں سیتیزہواں کے ساتھ بارش جاری ہے جس سے سول اسپتال مٹھی کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پرپانی جمع ہوگیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ مٹھی میں 168ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق تعلقہ ڈیپلو 166، اسلام کوٹ 105 اور ننگرپارکر میں 68 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق بپر جوائے طوفان سے مزید کمزور ہوگیا، طوفان گزشتہ 6 گھنٹوں سے شمال مشرق کی جانب بڑھا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بپر جوائے مزید کمزور ہوکر ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے اور طوفان کل مزید کمزور ہوکر ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تھرپارکر، عمرکوٹ کوٹ، بدین کے اضلاع میں کل تک موسلادھار بارش کا امکان ہے، ان اضلاع میں ہوائیں 60 سے 80کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سیچل سکتی ہیں۔ کراچی، حیدرآباد، شہید بینظیرآباد اور سانگھڑ میں آج رات تک بارش کا امکان ہے، 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسیہوائیں چل سکتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button