نگرنگرسے

بھکاری مافیا کے سرپرستوں کی شامت آگئی، چونکا دینے والا قانون تیار

بھکاری مافیا کے گینگ لیڈرز کو 10 سال قید کے ساتھ 20 لاکھ جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا اور عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 3 سال سزا بھگتنا ہوگی: نیا قانون

لاہور(کھوج نیوز) بھکاری مافیا کے سرپرستوں کی شامت آگئی ہے کیونکہ پنجاب حکومت نے زبردست بھیک منگوانے والے بھکاری مافیا کے خلاف چونکا دینے والا قانون تیار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے قانون میں ترمیم منظوری کے لیے کابینہ کو ارسال کردی، جس میں قرار دیا گیا ہے کہ بھکاری مافیا کے گینگ لیڈرز کو 10 سال قید کے ساتھ 20 لاکھ جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا اور عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 3 سال سزا بھگتنا ہوگی۔ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق نئے مجوزہ قانون میں زبردستی بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار دے دیا گیا ہے، بچوں، بزرگوں اور خواتین سے زبردستی بھیک منگوانا سنگین جرم قرار دیا گیا۔ترجمان محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھکاری مافیا کے گینگ لیڈرز کو سزا دلوانے کیلئے قانون موجود نہیں تھا، سنگین جرم میں ملوث مافیا چیفس کا ٹھکانہ جیل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button