کامونکی(نمائندہ کھوج نیوز) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ جو ہوگیا وہ ہوگیا، اب آگے دیکھنے کا وقت ہے۔ انہوں نے بھی نیا پاکستان کا نعرہ لگا دیا۔
تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے کے لیے ایک سیاست دان کا ساتھ دیا، میرا تعلق ایک سیاسی خاندان سے نہیں ہے، سیاست میں آنے کا قدم سوچ سمجھ کراٹھایا۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم ملک کو ٹھیک کریں گے اورعوام کے حالات بدلیں گے، ہر گھر میں معیاری تعلیم ہونی چاہئے، انشاءاللہ ہم نیا پاکستان بنائیں گے۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ میں خاندانی طور پر زمین دار نہیں تھا- انہوں نے کہا کہ ہم محنت کرکے ایمانداری سے یہاں سے پہنچے ہیں، ہم نے اپنا منشور تیار کرلیا ہے، ہم عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے، ہم اس ملک کے حالات ٹھیک کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کی زندگی بدلے گی تو پورا پاکستان بدلے گا۔