نگرنگرسے

راہزنوں نے کالج سے گھر جاتے طالب علم کی جان لے لی

موبائل فون نہ دینے پر راہزنوں نے نوجوان پر فائرنگ کھول دی، پولیس کے مطابق طالب علم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور میں دن دیہاڑے راہزنوں نے کالج سے گھر جاتے طالب علم کی جان لے لی، ملزموں نے رکشے میں سوار طالب علم سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی تھ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ پشاور کے رنگ روڈ پر نجی کالج سے واپسی پر طالب علم حسن طارق راہزنوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا۔ موٹرسائیکل سوار راہزنوں نے رکشے میں سوار طالب علم سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔ موبائل فون نہ دینے پر راہزنوں نے نوجوان پر فائرنگ کھول دی، پولیس کے مطابق طالب علم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ جائے وقوعہ سے فرار ہونے والے راہزنوں کی گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپے شروع کردیے ہیں، تھانہ شرقی میں واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button