لاہور (کھوج نیوز) پنجاب حکومت کی جانب سے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر بہتر ایئرکوالٹی انڈیکس کا تذکرہ کیا اور بتایا کہ آج سرکاری حکام اور ماہرین سے اہم میٹنگ بھی کی تھی جس میں بتایا گیا اب ماحولیات آلودگی میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے ۔ بہتر ایئر کوالٹی انڈیکس کے باعث اس ہفتے لاہور سمیت پنجاب کے کسی بھی ضلع میں کسی قسم کی کوئی تجارتی پابندی نہیں لگائی جا رہی۔
عثمان وزیر نے 12ویں انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ جیت لی
انہوں نے پنجاب کے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات 18 دسمبر 2023 سے یکم جنوری 2024 تک ہوں گی.