نگرنگرسے

شدید گرمی میں بے پناہ لوڈشیڈنگ، شہریوں کے ہوش اڑ گئے

کراچی شہر کے مضافاتی علاقے، لاہور ، کوئٹہ اور پشاور سمیت دیگر علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 15گھنٹے تک پہنچ گیا ہے

لاہور(کھوج نیوز) شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ سے شہری بے حال ہوگئے، ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے متعدد علاقوں میں12 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی شہر کے مضافاتی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ15 گھنٹے تک بھی پہنچ گیا ہے جس سے شہریوں کے ہوش اڑ گئے ہیں۔ ادھر لاہور کے شہری علاقوں میں ایک سے 2 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں3 سے 4 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ شہر میں 8 سے 10 گھنٹے اور زرعی فیڈرز پر 18سے20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ پشاور کے شہری علاقوں میں16 جبکہ دیہی علاقوں میں20 گھنٹے تک بجلی معطل ہوتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button