نگرنگرسے

شہرقائد میں مسلح ڈاکوں نےہستا بستا ایک اورگھر اجاڑدیا

ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پرنامعلوم مسلح ملزمان نے دودھ فروش کو قتل کردیا

کراچی (کھوج نیوز) شہرقائد میں مسلح ڈاکوں نےہستا بستا ایک اورگھراجاڑدیا، قائد آباد مرغی خانہ پل سے متصل ندی کےقریب حمل گوٹھ میں دودھ کی دکان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پرنامعلوم مسلح ملزمان نے دودھ فروش کو قتل کردیا۔  مقتول دودھ فروش کی شناخت 36 سالہ باقر علی ولد اقبال کے نام سے کی گئی، مقتول حمل گوٹھ کا رہائشی تھا اور اس کا آبائی تعلق صوبہ پنجاب پتوکی سے تھا۔

مقتول چاربچوں کا باپ اورپانچ بھائیوں میں دوسرے نمبر پرتھا۔مقتول دودھ فروش کےاہلخانہ نےبتایا کہ مقتول صبح اپنی دودھ کی دکان پرموجود تھا کہ 2موٹر سائیکلوں پرسوار 3 مسلح ڈکیت واردات کےلیے دکان پرپہنچ گئے اورمقتول سےاسلحے کےزورپراس کا موبائل فون اورنقدی چھینی جس پرمقتول کی جانب سے مزاحمت کی گئی تو مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی جس کےباعث مقتول سینے اور گردن پر دو گولیاں لگنے سے موقع پرجاں بحق ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button