نگرنگرسے

شیخوپورہ میں زہریلی شراب نے 4 خاندانوں کے چراغ گل کر دیئے

زہریلی شراب فروخت کرنے والے ملزم مراتب مسیح کوگرفتارکرکے مقدمہ درج ' واقعے پر ایس ایچ او تھانہ بھکھی اور محررکو معطل کر دیا گیا

شیخوپورہ (نمائندہ کھوج نیوز) زہریلی شراب نے 4 خاندانوں کے چراغ گل کر دیئے ‘ مرنے والوں میں ثناور ، شہزاد، گورال اور گلفام شامل ہیں، پولیس نے ہلاکتوں کے واقعے پر نوٹس لے لیا ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان شیخوپورہ پولیس کا کہنا تھا کہ شیخوپورہ کے علاقے بھکھی میں زہریلی شراب پینے سے 4 افراد کی حالت خراب ہوئی جو زندہ نہ بچ سکے۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں میں ثناور، شہزاد،گورال اورگلفام شامل ہیں، زہریلی شراب فروخت کرنے والے ملزم مراتب مسیح کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ زہریلی شراب سے ہلاکتوں کے واقعے پر ایس ایچ او تھانہ بھکھی اور محررکو معطل کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button