نگرنگرسے

عابد شیر علی ریلی، تاجروں او شہریوں نے چور چور کے نعرے لگا دیئے

نوازشریف کی آمد کے سلسلے میں لیگی رہنماء عابد شیر علی کی ریلی فیصل آباد کے چوک گھنٹہ گھر پہنچی تو وہاں پر تاجروں اور شہریوں نے چور چور کے نعرے لگائے

فیصل آباد(نمائندہ کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی آمد کے سلسلے میں عابد شیر کی جانب سے نکالی گئی ریلی پر شہریوں نے چور چور کے نعرے لگا دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء عابد شیر علی سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی آمد کے سلسلے میں فیصل آباد میں ریلی نکالی جیسے ہی ریلی گھنٹہ گھر چوک سے گزرنے لگی تو وہاں پر موجود تاجر اور شہریوں نے چور چور کے نعرے لگا دیئے جس کے بعد عابد شیر علی چور چور کے نعروں کا کوئی بھی جوا دیئے بغیر وہاں سے خاموشی سے گزر گئے۔ واضح رہے کہ قائد مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف 21اکتوبر کو پاکستان واپس آ رہے ہیں اور اس سلسلے میں لاہور کے مینار پاکستان میں ایک بڑے اجتماع کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جہاں پر وہ قوم سے خطاب کرینگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button