نگرنگرسے

عمرکوٹ:ڈکیتی:ملزمان گرفتار،موٹرسائیکل برآمد 

ایک ہفتہ قبل بسمہ اللہ ٹاﺅن تعلقہ کنری کے رہائشی حاجی اشرف آرائیں کے گھر رات کے وقت پانچ ملزمان نے ڈکیتی کی تھی، گھر والوں کو مارا پیٹا اورحبس بیجا میں رکھا تھا

عمرکوٹ(کھوج نیوز)ایک ہفتہ قبل بسمہ اللہ ٹاﺅن تعلقہ کنری کے رہائشی حاجی اشرف آرائیں کے گھر رات کے وقت پانچ ملزمان نے ڈکیتی کی تھی، گھر والوں کو مارا پیٹا اورحبس بیجا میں رکھا تھا ،ملزمان اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل، کیش رقم اور موبائل فون چھین کر لے گئے تھے جس کا حکام نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات د یئے تھے جس پر کنری پولیس نے ڈکیتی کرنے والے ملزمان نصیر آرائیں اور امیر بخش بھٹی کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی موٹرسائیکل اور واردات میں استعمال ہونے والے دو پسٹل برآمد کر لئے گئے، ملزمان پر ڈکیتی، رہزنی، نقب زنی و حبس بیجا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button