نگرنگرسے

فیصل آباد، ڈاکوئوں نے مزاحمت پر شہری کو موت کے گھاٹ اتار دیا

روز قبل بھی اتھرے ڈاکوئوں نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اﷲ خاں کے ڈیرے کے قریب بھی دکاندار رضوان کو مزاحمت کرنے پر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا

فیصل آباد( نمائندہ کھوج نیوز، آن لائن ) تھانہ رضا آباد کے علاقہ بازار نمبر3 میں اتھرے ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر ایک اور شہری کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس ابھی تک قاتل ڈاکوئوں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز تھانہ رضا آباد کے علاقہ بازار نمبر3 گلی نمبر12 کا رہائشی 40 سالہ قیصر اسلام ولد محمد اسلام اپنے گھر کے باہر کھڑا تھا کہ موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر سب کچھ حوالے کرنے کو کہا تو جس پر اس نے مزاحمت کی تو اتھرے ڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ یاد رہے کہ دو روز قبل بھی اتھرے ڈاکوئوں نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اﷲ خاں کے ڈیرے کے قریب بھی دکاندار رضوان کو مزاحمت کرنے پر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، آئے روز خونی ڈاکو کی وجہ سے شہریوں میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے۔ پولیس اتھرے ڈاکوئوں کے سامنے بے بس نظر آنے لگی۔ پولیس ابھی تک قاتل ڈاکوئوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button