نگرنگرسے

لاہورمیں بجلی چوروں کےخلاف تابڑ توڑکاروائیاں،کتنے ہزارملزمان پکڑے گئے؟

انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔انسداد بجلی چوری مہم کو340روز مکمل ہوگئے ہیں

لاہور ( کھوج نیوز)لاہورمیں بجلی چوروں کےخلاف تابڑ توڑکاروائیاں،کتنے ہزارملزمان پکڑے گئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری، اب تک کی کاروائیوں میں 82 ہزار سے زائد ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔انسداد بجلی چوری مہم کو340روز مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل82ہزار660 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،76 ہزار97 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر32 ہزار353 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بجلی چوروں کو اب تک 9 کروڑ70 لاکھ85 ہزار841 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 3ارب54 کروڑ38 لاکھ23 ہزار518 روپے ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 55 ملزمان کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتارکرلیا، مجموعی طور پر555ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے183 کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 11کمرشل،4 زرعی اور540ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو5 لاکھ20 ہزار898یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کیے گئے ہیں جن کی مالیت1کروڑ34 لاکھ89 ہزار828 روپے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button