نگرنگرسے

لاہور ماڈل ٹائون لنک روڈ پر لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

آگ دوسری منزل پر لگی جس نے بے قابو ہوتے ہوئے پورے پلازے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ دھواں زیادہ ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات درپیش تھیں

لاہور(کھوج نیوز) لاہور کے علاقہ ماڈل ٹائون لنک روڈ پر تین منزلہ نجی پیس ٹاور میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے بڑی محنت سے پورے پلازے کو بڑے نقصان سے بچا لیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ آگ دوسری منزل پر لگی جس نے بے قابو ہوتے ہوئے پورے پلازے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ دھواں زیادہ ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات درپیش تھیں۔ سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے ایمرجنسی گاڑیوں کیلئے راستہ کلئیر رکھنے اورغیر ضروری گاڑیوں اور افراد کو موقع سے دور رکھنے کا ھکم دیا تھا تاکہ ایمرجنسی گاڑیوں کو ریسکیو آپریشن میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔ ریسکیو 112 کے مطابق ریسکیو کی 06 ایمرجنسی وہیکلز فائر آپریشن کے لیے جائے حادثہ پر آگ بجھانے میں مصروف تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button