نگرنگرسے

لاہور میں مصنوعی بارش برسانے پر کتنی لاگت آئے گی؟

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب میں اسموگ سے نمٹنے کیلئے مصنوعی بارش پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق لاہور میں مصنوعی بارش کرنے پر 35کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے سیکرٹری خزانہ کی بھجوائی گئی سمری نگران وزیر اعلیٰ کی اجازت سے مشروط ہوگی۔

نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ کلاؤڈ سیڈنگ مصنوعی بارش برسانے میں سب سے تیز ٹیکنالوجی ہے جس کیلئے چین سے بات ہو گئی ہے اور جلد چینی ماہرین پاکستان آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی کوشش ہے کہ رواں سال ہی مصنوعی بارش کا تجربہ کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button