نگرنگرسے
لیہ: ہیلتھ آفس سےسانپ اورکتے کےکاٹنےکی ویکسین چوری
میڈیسن اسٹور کے فریج سے 4 ہزار 710 ویکسین چوری کی گئیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرے کا رخ تبدیل ہونے پر چوری ہونے کا شبہ ہوا
لیہ (کھوج نیوز) ضلعی ہیلتھ آفس سے سانپ اور کتے کے کاٹنے پر لگائی جانے والی ویکسین چوری ہو گئی۔ اس حوالے سے سی ای او ہیلتھ کا کہنا ہے کہ میڈیسن اسٹور کے فریج سے 4 ہزار 710 ویکسین چوری کی گئیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرے کا رخ تبدیل ہونے پر چوری ہونے کا شبہ ہوا۔
سی ای او ہیلتھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ویکسین برآمد کر کے ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ سی ای او ہیلتھ نے پولیس کو مقدمے کے اندراج کے لیے خط بھیج دیا ہے، سی ای او ہیلتھ نے انکوائری کے لیے 5 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔