نگرنگرسے

محکمہ انسانی حقوق سندھ میں کروڑوں کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

کمپیوٹرز، سرور، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ، اسکینرز، ونڈوز لائسنس اور دیگر سامان کی خریداری میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی گئی ہے: اینٹی کرپشن کو بھیجی دی رپورٹ میں انکشاف

سندھ(کھوج نیوز) محکمہ انسانی حقوق سندھ میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہۓ نگراں وزیر انسانی حقوق نے فنڈز میں کرپشن کا معاملہ اینٹی کرپشن کو بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ انسانی حقوق سندھ میں 8کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیاں کے انکشاف پرنگراں وزیر انسانی حقوق عمرسومرو نے فنڈز میں کرپشن کا معاملہ اینٹی کرپشن کو بھیج دیا ۔ دستاویزات کے مطابق کمپیوٹرز، سرور، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ، اسکینرز، ونڈوز لائسنس اور دیگر سامان کی خریداری میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی گئی ہے۔ محکمہ انسانی حقوق سندھ کے دستاویزات میں 5 کروڑ روپیسے زائد رقم کا سامان لکھا گیا ہے مگر وہ خریدا ہی نہیں گیا ہے،فنڈز ہیومن رائٹس کمپلین سیل کے لیے جاری ہوئے تھے۔ نگران صوبائی وزیر عمر سومرو نے کہا ہے کہ یہ سارا سامان سابق سیکرٹری انسانی حقوق جاوید صبغت اللہ مہر کے دور میں خریدا گیا تھا۔ محکمہ انسانی حقوق کے کمپلین مینجمنٹ سیل میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہونے پر معاملہ اینٹی کرپشن کو بھیجا ہے اور ملوث افسران کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button