محکمہ خزانہ پنجاب:بلدیاتی اداروں کو 69 کروڑو 95 لاکھ روپےکا یوآئی پی ٹیکس شیئرجاری کردیاگیا
محکمہ خزانہ پنجاب نے بلدیاتی اداروں کو 69 کروڑو 95 لاکھ روپے کا یو آئی پی ٹیکس شیئر جاری کر دیا ہے پراپرٹی ٹیکس سے موصول شدہ آمدن سے یہ گرانٹ مارچ ،اپریل کی جاری کی گئی ہے
لاہور(کھوج نیوز)محکمہ خزانہ پنجاب نے بلدیاتی اداروں کو 69 کروڑو 95 لاکھ روپے کا یو آئی پی ٹیکس شیئر جاری کر دیا ہے پراپرٹی ٹیکس سے موصول شدہ آمدن سے یہ گرانٹ مارچ ،اپریل کی جاری کی گئی ہے۔اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کو 3 کروڑ 18 لاکھ روپے، میونسپل کارپوریشن سرگودھا کو 1 کروڑ پانچ لاکھ روپے، گوجرانولہ کو 2 کروڑ 23 لاکھ روپے، گجرات 2 کروڑ 24 لاکھ روپے،ملتان 2 کروڑ 17 لاکھ روپے، ساہیوال 1کروڑ 28 لاکھ روپے فیصل آباد 6 کروڑ 41 لاکھ روپے، ڈی جی خان 50 لاکھ روپے اور میونسپل کارپوریشن بہاولپور کو 57 لاکھ روپے جبکہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کو 12 کروڑ 19 لاکھ 95 ہزار روپے کے یو آئی پی ٹیکس شیئر کا اجراء کیا گیا ہے ۔ضلع شیخوپورہ کے بلدیاتی اداروں کو مجموعی طور پر 1 کروڑ 42 لاکھ روپے، ننکانہ صاحب 27 لاکھ روپے، قصور 1 کروڑ 35 لاکھ روپے ، اوکاڑہ ضلع کے بلدیاتی اداروں کو 1 کروڑ 8 لاکھ روپے ، ضلع رحیم یار خان کے بلدیاتی اداروں کودو کروڑ 20 لاکھ کا یو آئی پی ٹیکس شیئر جاری ہوا ہے۔