نگرنگرسے

مری میں شدید سردی اور برفباری’ سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزی جاری

سیاح برفباری کے دوران روڈ پر کھڑے ہو کر سلفیاں لینے اور برفباری کے دوران مری میں رات کا سفر کرنے سے گریز کریں: سی ٹی او راولپنڈی

مری(کھوج نیوز) سی ٹی او راولپنڈی نے شدید سردی اور برفباری کے سبب مری آنے والے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی جس کے بعد سیاحوں کی خوشیوں پر پانی پھیر گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان نے کہا کہ برفباری کے دوران سیاح گاڑی کا فیول ٹینک فل رکھیں اور اپنے ساتھ گرم لباس بھی لازمی رکھیں۔ ٹریفک ایڈوائزی میں کہا گیا ہے سیاح اپنی گاڑی کے ٹائر پر چین چڑھا لیں تاکہ سلپ ہونے سے بچا جا سکے اور اپنی گاڑیوں کو مناسب جگہ پارک کریں۔ سی ٹی او نے سیاحوں کو برفباری کے دوران روڈ پر کھڑے ہو کر سلفیاں لینے سے بھی منع کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ سیاح برفباری کے دوران مری میں رات کا سفر کرنے سے گریز کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button