نگرنگرسے

معذور بن کر بھیک مانگنے والے بھی ڈاکو نکلے، شہری لاکھوں نقدی سے محروم

پولیس کو اطلاع دینے کے باجوہ ابھی تک پولیس ملازمین لوٹ مار کرنے والے ڈاکو کو پکڑنے میں بری طرح ناکام ہے، متاثرہ شہری عمران رشید

جڑانوالہ (نمائندہ کھوج نیوز، آن لائن) تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ سلیمی چوک کے قریب معذور بن کر بھیک مانگنے والے ڈاکو نے شہری کولوٹ لیا پولیس اطلاع کے باوجود گداگر کے روپ میں ڈاکوکوپکڑنہ سکیں۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ شہری عمران رشید نے بتایا کہ وہ گزشتہ شب سلیمی چوک الفتح سپورٹس کمپلیکس کے قریب جوس پینے کیلئے رکا تواس دوران ٹرائی سائیکل پر معذور شخص اسکے پاس آیا اوربھیک مانگنے کیلئے آگے بڑھا اوراچانک ٹرائی سائیکل سے نکلا اور اسلحہ نکال لیا گن پوائنٹ پرجان سے ماردینے کی دھمکی دیتے ہوئے 76ہزار روپے’پرس اورفون چھین کرسلیمی چوک کی طرف فرار ہوگیا بعدازاں متاثرہ شخص نے پولیس کی اطلاع کی توپولیس ابھی تک معذور بن کر گداگر کے روپ میں لوٹ مار کرنے والے ڈاکو کوپکڑنہ سکی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button